Topics

بررگ فرماتے ہیں میں جارہا ہوں


ثریا کنیز، کراچی ۔ فجر کے وقت خواب دیکھا کہ گھر کے سامنے میدان میں اٹیچی کیسوں سے بھری پجارو کھڑی ہے جس کے باہر ایک بزرگ بیٹھے ہیں۔ میں نے ایک خاتون کے ساتھ بزرگ کے پاس جاکرسلام عرض کیا۔ بزرگ نے سلام کا جواب دے کر ہما رے سروں پر ہاتھ رکھا اور مسکراکر فرمایا کہ میں جا رہا ہوں۔ ہم رونے لگے اور کہاکہ ایسا نہ کہیں۔ بزرگ بولے ، میں امریکہ جارہا ہوں وہاں سے آؤ ں گا نہیں اور ہم ایک طرف کھڑے ہو گئے ۔ قریب ہی نالا بہہ رہا ہے جس میں سے وہ خاتون سکے اٹھا رہی ہیں اور میں گھڑی کے خول۔ وہیں مرغی کا گوشت نظر آیا جسے دیکھ کرہم نے کہاکہ یہ نہیں کھائیں گے اور پھر آنکھ کھل گئی ۔

 


تعبیر: خواب نشان دہی کر رہا ہے کہ حالات اچھے نہیں ہیں۔ توبہ استغفارکرنے سے اندر کا میل یعنی خیالات کی اصلاح ہو تی ہے ۔ بزرگوں کے لئے ایصال ثواب کر نا نہا یت صالح عمل ہے ۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو زیادہ سے زیادہ ''یا حیی یا قیوم ''پڑھیں ۔ رات کو سونے سے پہلے پاک صاف ہوکر گھر میں ایسی جگہ بیٹھیں جہاں یک سوئی ہو ۔ قرآن کر یم اور درود شریف پڑھ کر حضور پاکؐ اور آل محمدؐ کو ثواب پہنچائیں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضور علیہ الصلوٰة والسلام کی رحمت سے انشاء اللہ حالات اچھے ہو جا ئیں گے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.