Topics

خوف ناک جگہ سے گزرنا ہے


خالد اقبال، اورنگی۔بیٹی نے خواب دیکھا کہ ویران و خطرناک جگہ سے گزرنا ہے اور بیٹی خوف زدہ ہے۔ سوچتی ہے کہ گھر جانے کے لئے اسی خوف ناک جگہ  سے گزرنا ہے۔

 

تعبیر: خواب گھریلو معاملات سے متعلق ہے۔ بیٹی نے خواب میں یہ سب کچھ دیکھااور دماغ میں الجھے ہوئے خیالات نے خواب کی صورت اختیار کرلی۔ غذا میں احتیاط نہ ہونے کی وجہ سے دماغ میں بہت زیادہ الجھے ہوئے خیالات گشت کرتے رہتے ہیں۔ ناقص مسالا اور نمک کا زیادہ استعمال اس کی ایک وجہ ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                      2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.