Topics
تعبیر: خواب دیکھنے
والی بہن میں دوسروں کی عیب جوئی کرنے کی عادت ظاہر ہوئی ہے۔ عیب جوئی سے مراد غیبت
ہے لیکن ساتھ ہی اس بری عادت سے بچنا بھی چاہتی ہیں۔ وہ جس سلسلے میں بھی بیعت ہیں
اس کی تعلیمات پر سچے دل سے عمل پیرا ہونے کی خواہشمند ہیں۔
تجزیہ: غسل کرنا پاکیزگی
کی علامت ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شرکت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش اور جدوجہد ہے۔ چوہا دیکھنا دوسروں کے
معاملات میں دخل دینا ہے۔
مشورہ: ہمیشہ اپنی کوتاہیوںاور غلطیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ دوسروں کی عیب جوئی
وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں۔ غیبت ایسا عمل ہے جس کی تصویر یہ بنتی ہے کہ ایک
آدمی کے منہ میں دوسرے کا خون ہے لیکن وہ کراہت کی وجہ سے اسے پینا نہیں چاہتا۔
٭٭٭
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.