Topics
عبدالمجید۔ خواب دیکھا کہ والد صاحب کی دکان پر بیٹھا ہوں،
لوگوں کا رش ہے جس میں والد صاحب بھی موجود ہیں۔ مجھے لگا کہ لڑائی ہوگئی ہے۔ قریب
پہنچا تو لوگ اچانک غائب ہوگئے۔دیکھا کہ ایک پارک میں کچھ لوگ کسی لڑکے کے پیچھے چاقو لیے بھاگ رہے ہیں۔
خوف کے عالم میں بھاگنے کی کوشش کو زمین نے ناکام بنادیا اورپیر جکڑلئے ۔ایک آدمی
مجھے پکڑ کر چاقو کا وار کرتا ہے۔بہن قریب
موجود ہے اور میں زمین پر پڑا ہوا ہوں۔ہم گھر سے باہر دروازہ کے سامنے ہیں۔ پہلے والا آدمی چاقو لیے میری طرف بڑھتا
ہے تو بہن سرگوشی کرتی ہے کہ بے جان جسم کی مانند ہو جاؤ تاکہ وہ تمہیں مردہ سمجھ
کر چلا جائے۔ میں لاش کی طرح سیدھا لیٹ کر سانس روک لیتا ہوں۔
تعبیر: آپ کو ملیریا بخار ہوا تھا جس کا اثر خون میں
سے ختم نہیں ہوا ہے۔ صحیح علاج کرائیے تاکہ بیماری ختم ہو۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ
آپ کو صحت عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.