Topics

بڑی مارکیٹ دیکھنا


اسرار احمد شیخ…………خواب میں میرے ابا جی کے پاس سفید قسم کے ملبوس میں ایک شخص آیا ۔نہایت خاموشی کے ساتھ الماری میں سے کافی تعداد میں کاغذات نکالے اور جیب میں رکھ کر چلا گیا۔ میرے والد نے بھی اس نواردسے کوئی بات نہیں پوچھی اور آنکھ کھل گئی۔

۲۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ شہر سانگھڑ میں نواب شاہ روڈ پر بہت بڑی مارکیٹ بن کر تیار ہو گئی ہے میں اس مارکیٹ کو دیکھ کر حیران ہورہا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں مارکیٹ کے اندر سے اور اوپر چڑھ کر دیکھوں اس ہی خیال میں میری آنکھ کھل گئی۔ صبح اٹھ کر اس سڑک پر گیا کہ مبا داراتوں رات عمارت بن گئی ہو مگر وہاں کوئی عمارت نہیں۔

 تعبیر و تجزیہ : پہلے خواب میں کاغذ کے ٹکڑے آمدنی کے تمثلات ہیں جو عنقریب خلاف امید حاصل ہونے والی ہے۔ یہ رقم کافی شکل میں ہوگی دوسرا خواب بھی اسی خواب کا اعادہ ہے جس کا مطلب ان ذرائع کا فراہم کرنا ہے جو مالی منفعت کا باعث بنیں گے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.