Topics

جوتے دنیا سے نرالے


نسرین منہاس، چینوٹ۔ مٹی کے کمرے میں دیا جل رہا ہے۔ابا جی کے ساتھ چارپائی پر بیٹھی ہوں۔ ایک بزرگ نظر آئے جودیوار میں بنے چوکور خانہ کے اندرپرچی رکھ کر فرماتے ہیں اب ایسا نہیں ہوگا۔بزرگ مزید فرماتے ہیں،کیا کرنا چاہتی ہو۔ میں عرض کرتی ہوں کمپوزنگ۔پھر دیکھا کسی ساحل پر ہوں، وہاں بزرگ جا رہے ہیں اور بحری جہاز کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر چلے جاتے ہیں۔ میں بھی جہاز پر چڑھ جاتی ہوں وہاں میں نے جوتے پہنے ، وہ جوتے دنیا سے نرالے تھے۔

 

تعبیر:آپ کو روحانی علوم کا ذوق ہے لیکن وقت کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے پہلی کلاس کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میاں   بیوی دونوں ایک دوسرے کا لباس ہیں، ہر سلیقہ مند آدمی لباس کی حفاظت کرتا ہے اور خود کو صاف ستھرا رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے جو لوگ غصہ نہیں کرتے اور معاف کردیتے ہیں اللہ ایسے احسان کرنے والے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ شوہر کے ساتھ بیوی کا   رویہ اور بیوی کے ساتھ شوہر کا رویہ اچھا ہوتا ہے تو گھر کی فضا چمن زار ہوجاتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.