Topics

عالم بے ہوشی میں مجر مانہ حملے


قمر النساء ، کراچی ۔میں نے ایک ایسا خواب دیکھا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ۔ یہ خواب میرے ذہن سے چمٹ کر رہ گیا ہے اور میری صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔ خدارا بتائیے اس کی کیا تعبیر ہے۔ دو تین ماہ پہلے میں نے جمعہ کے روز جب کہ میں ظہر کی نماز کے بعد سو گئی تھی یہ خواب دیکھا تھا ۔

 ایک سنسان سا مقام ہے اور مجھے یوں محسوس ہوا گو یا میں بے ہوشی سے اٹھی ہوں ۔ ایک آدمی بیٹھا ہے اور میں اسے جانتی ہوں (مگر مجھے اس کی شکل نظر نہیں آئی ) اس نے مجھے بتایا کہ عالمِ بے ہوشی میں تین یا چار آدمیوں نے مجھ پر مجرمانہ حملے کئے ہیں۔ بس نہ پوچھئے یہ سن کر میری کیاحالت ہوئی ۔ میرے دل میں خیال آیا کہ میں نے کیوں اس پر بھروسہ کیا ۔ میرے ہاتھ پیر ٹھنڈے ہوگئے کچھ سمجھ میں نہیں آرہاتھا ۔ پھر مجھے معلوم ہوا کہ یہ منحوس خبر اخبار میں بھی چھپ چکی ہے اور میں نے اخبار دیکھا تو اس میں میری تصویر بھی تھی ۔ یہ دیکھ کر میری کیا حالت ہوئی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔ کبھی والدین کا خیال آتا ، کبھی خاندان والوں کا پھر میرے دل میں خیال آیا کہ اب تو اتنی بڑی بات ہوگئی ہے کہ میں کہیں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی ۔

  تعبیر: یہ ضروری نہیں کہ جو کچھ خواب میں دیکھا گیا ہے اس کی تعبیر بھی وہی ہو۔ اس خواب کی تعبیر الٹ ہے ۔ انشاء اللہ مستقبل میں کامیابی ہوگی اور آپ کا نام روشن ہوگا ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.