Topics

دربدر کی ٹھوکریں


نام و پتہ شائع نہ کریں۔ خواب میں دیکھا کہ (خدانخواستہ) والدہ انتقال کرگئی ہیں اور میں بے سہارا ہونے پر روتے ہوئے ادھر ادھر آجا رہا ہوں ۔ پھر انہیں زندہ ہوتے اور دنیا سے دوبارہ روانہ ہوتے دیکھا جس کے بعد میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگا۔

یہ خواب تقریباً تہجد کے وقت دیکھا تھا۔

تعبیر: امید کی روشنی مستقبل قریب میں کچھ عرصہ مدہم رہنے کے بعد انشاء اللہ کام یابی ہوجائے گی۔

 

تجزیہ: بیان کئے گئے حالات اور وہ واقعات جو خواب میں دیکھے گئے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ عرصہ دراز سے آپ پریشان ہیں۔ کئی کام آپ نے شروع کئے جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا کیوں کہ وہ سب ادھورے رہ گئے۔ آپ کی پریشانیوں کا راحت میں بدلنا اب دور نہیں، والدہ کا انتقال اور دوبارہ زندہ ہونا یہی ظاہر کرتا ہے۔ واللہ اعلم۔

 طبیعت میں استقلال نہ ہونا بھی خواب سے ظاہر ہوتا ہے ۔ آپ کام شروع کرتے ہیں اور ایسے وقت میں چھوڑ دیتے ہیں جب نتیجہ چند قدم رہ جاتا ہے۔ دلجمعی کے ساتھ محنت کرتے رہیں اور گھبرانے کی وجہ سے کاموں کو ترک نہ کریں۔انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.