Topics

دو کردار دیکھنا


کنور نوید، سعودیہ۔ دیکھا کہ دو کردار ہیں اور دونوں میں ہی ہوں، مجھے کہیں جانا ہے اور دوسرا کردار مجھے لے کر جانے کے لئے تیار ہے۔پھر دیکھا کہ میرے سامنے کوئی کہہ رہا ہے اور کچھ کرنے والا ہے۔ لحاف زور سے ہلا اور ساتھ ہی سانس گھٹتا ہوا محسوس ہواجو فوراً ٹھیک ہوگیا دوبارہ سانس گھٹتا ہوا محسوس ہوا۔

 

تعبیر: خیالات دو رخوں پر سفر کرتے ہیں: بیداری میں اور خواب میں ۔ بیداری میں جب خیال گہرا ہوجاتا ہے اور اس کی تعمیل نہیں ہوتی تو خواب میں تکمیل نظر آتی ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خواب میں آدمی جو کچھ دیکھتا ہے بیدار ہونے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب پہلے ہوچکا ہے۔ یہ محض خیالات کی کارفرمائی ہے۔ اس کا مطلب اگر کوئی ہے تو صرف اتنا ہے کہ کوئی خیال کوئی عمل ذہن میں نقش ہوگیابیداری میں پورا نہیں ہوا خواب میں اسی کی تکمیل ہوگئی۔ خواب میں آکسیجن کم ہونے کی بھی علامتیں ہیں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.