Topics

مرحومہ کے انتقال کو آٹھ نو سال ہوگئے


غ۔ م، کراچی: صاف ستھری سیدھی سڑک پر اکیلی چہل قدمی کررہی ہوں۔وہاں موجود گھروں کی تفصیل یاد نہیں البتہ خوب صورت نیا گھر دیکھا۔ گھر میں داخل ہوئی تو یہ میری جاننے والی صاحبہ کا گھر ہے جن کے انتقال کو آٹھ یا نو سال ہوگئے ہیں۔ برآمدہ نما گیلری میں ان صاحبہ کے ساتھ کھڑی ہوں ۔سامنے لوہے کی گرل اور گرل کے دوسری طرف صحن میں پھولوں کے پودے ترتیب سے رکھے ہیں۔ اندر سے گھر پرانے طرز کا ہے۔ صاف ستھرا ہونے کے ساتھ قرینے سے چیزیں رکھی ہوئی ہیں ۔ وہاں سے ان کے شوہر سفید قمیص اور کالی پتلون پہنے گزرے۔ خاتون نے سفید لباس پہنا ہے جس پر ہلکے نیلے یا سرمئی رنگ کا پرنٹ ہے۔ میں خاتون سے باتیں کررہی ہوں۔ پھر ان کی چھوٹی بیٹی چار یا پانچ سال کی عمر کی نظر آئی جس نے لان کے کپڑے پہنے ہیں۔

 تعبیر: آپ نے دنیا سے جانے والے بزرگ رشتہ داروں کو ایصال ِثواب کیا ہے۔ الحمد للہ اس سے وہ خوش ہیں۔ ایصالِ ثواب جاری رکھیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.