Topics

سہیلی خواب میں نہیں آئی


کنول۔ سات آٹھ سال پہلے میری ایک سہیلی کا انتقال ہوگیا تھا جسے کئی دفعہ خواب میں خوش اور پرسکون دیکھا۔ کچھ عرصہ پہلے دیکھا کہ سہیلی میرے گھر آئی لیکن بہت ناراض تھی۔ اس دن کے بعد سے سہیلی خواب میں نہیں آئی۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ مجھ سے ایسا کون سا کام ہوگیا جس نے اسے ناراض کردیا ۔

 

تعبیر: خواب میں ایسے اشارے ہیں کہ آپ کی سہیلی نے کئی دفعہ مدد مانگی جسے آپ نے اہمیت نہیں دی یا سمجھیں نہیں۔ آپ کی سہیلی کو توقع تھی کہ آپ اس کے لئے کچھ کریں گی لیکن آپ کے طرز عمل سے وہ مایوس ہوگئی اور قطع تعلق کرلیا۔ سہیلی کی ناراضی سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ سے باندھی گئی اس کی امیدیں پوری نہیں ہوئیں اور وہ آپ سے ناامید ہوگئی۔

دوست کی روح کو ایصال ثواب کرنے کے لئے قرآن خوانی کروائیے اور غربا و مساکین میں کھانا تقسیم کرکے سہیلی کو ایصال ثواب کردیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.