Topics

قرآن کریم سمجھ کر پڑھنے کی تلقین


راشد، کراچی: گھر کے سامنے کچھ چیزیں رکھے بیٹھا تھا کہ ایک بزرگ نظر آئے جو سودا خریدنے میں مصروف ہیں۔ بزرگ کو دیکھنے کے بعد تلاوت کرنے لگا۔ بزرگ نے قرآن کریم سمجھ کر پڑھنے کی تلقین کی اور فرمایا کہ سب کچھ یاد ہوجائے گا اورسمجھ میں آجائے گا ۔پھر کسی سے فرمایا کہ اسے اندر لے جاؤ۔

 تعبیر: خواب خود تعبیر ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ قرآن کریم ترجمے کے ساتھ پڑھئے۔چھوٹی چھوٹی جوسورتیں حفظ ہیں ان کا ترجمہ یاد کیجئے۔ نماز میں جو کچھ رکوع و سجود میں پڑھا جاتا ہے اس کا ترجمہ بھی یاد کیجئے۔ نمازپڑھتے وقت قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمے میں غوروفکر سے نماز میں دل لگے گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.