Topics

بادلوں سے محمدؐ لکھا ہوا ہے


نیہا ارسلان، ٹنڈو الہ یار۔لوگوں کے ساتھ ایک مزار کی طرف جارہی ہوں۔ تھوڑی دیر بعد میں نے پوچھا، اور کتنا دور ہے تو کسی نے بتایا وہ سامنے مزار کا گنبد ہے۔مزار کے قریب پہنچے تو ہر طرف سفید روشنی نظر آئی، نیلا آسمان دودھیابادلوں سے بھرا ہوا تھا۔ مزار کے چاروں طرف گنبد بنے ہوئے تھے۔وہاں ایک تصویر نظر آئی جس میں حضرت بابا تاج الدین ناگپوری کے برابر میں ایک بزرگ بیٹھے ہیں اوران کی گودمیں پوتی ہے۔ پھر دیکھا بادلوں سے محمدؐ لکھا ہوا ہے۔ اس کے بعد آسمان پر بزرگوں کے عکس نظر آئے۔

 

تعبیر: اچھے خیالات کی فلم ہے جو آپ نے دیکھ لی۔ بزرگوں سے عقیدت و محبت اور ان کی تعلیمات سے دل چسپی ہے۔ اچھا خواب ہے، زیادہ سے زیادہ اولیاء اللہ خواتین و حضرات کے واقعات پڑھئے اور رسول اللہؐ   کی سیرت طیبہ کا سونے سے پہلے مطالعہ کیجئے۔ انشاء اللہ ذہن کھلے گا ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر               2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.