Topics

دوپٹہ


صفیہ، کوئٹہ،بلوچستان ۔ بازار میں ڈوپٹہ ڈھونڈنا دکاندار سے کالے دوپٹے کا مطالبہ کرنا اور دکان دار کا سرخ دوپٹہ دینا، پھر سیاہ رنگ کی ناخن پالش طلب کرنا اور دکان دار کا سرخ پالش دینا اور ناقص بنا ہوا مصنوعی سونے کا ہار اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے اندر اللہ کے اوپر یقین اتنا پختہ اور مستحکم نہیں ہے جتنا ایمانِ کامل کے لئے ضروری ہے ۔ فرائض میں بھی کوتاہی ہوتی ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.