Topics

گھوڑا بولتا ہے کہ


شگفتہ رشید، ناظم آباد۔ہاتھی، بیل اور گھوڑا موجود ہیں۔ مجھے پتہ نہیں چلا کہ کب اور کیسے گھوڑے پر بیٹھ گئی۔وہاں امی اور ساس بیٹھی ہیں جن سے مخاطب ہوکر گھوڑا بولا، تم نے شگفتہ کے ساتھ جو زیادتی کی اس کا معاوضہ دینا ہے۔امی اور ساس دیکھتی رہ گئیں حالاں کہ میرے خیال میں تو کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔

 

تعبیر : خواب کی اجتما عی تعبیر یہ ہے کہ جب کوئی غیبت کرتا ہے تو جس کی غیبت کی جا رہی ہے اس کا خون پیتا ہے۔ بزرگ کو ایک خواب سنایا کہ کسی شخص کی شہادت کی انگلی کے پہلے پور سے مسلسل خون بہ رہا ہے۔ انگلی دوسرے شخص کے منہ میں ہے ۔ تیزی سے منہ میں خون بھر گیا۔ بظاہر یہ خیال آتا رہا کہ صاحب خواب خون پی رہا ہے ۔ شدید رد عمل میں غیبت کر نے والے کا منہ بند ہے اور انگلی میں سے خون بہہ کر منہ میں بھر رہا ہے۔ وہ خون تھوکنا چاہتا ہے لیکن منہ نہیں کھلتا یہاں تک کہ ہونٹوں میں سے خون رس رہا ہے۔ انتہائی دہشت میں منہ کھولاتو ایسا لگا کہ منہ سیل بند ہے۔اس کشمکش میں آنکھ کھل گئی ۔ اس قدر دہشت طاری تھی کہ دل کی دھڑکن بہت تیز ہوگئی اور جسم سن ہوتا محسوس ہوا — ایک بزرگ کی خدمت میںمسجد میں حاضر ہوا ۔بزرگ فجر کی نماز کے بعد وظائف میں مشغول تھے۔ انتظار کیا اور سلام عرض کر کے گھبراہٹ اورانتہائی درجہ پریشانی میں خواب سنایا ۔ بزرگ نے فرمایا ، تم غیبت کرتے ہو اور جو بندہ غیبت کرتا ہے وہ ایسا عمل ہے جیسے جس کی غیبت کی جارہی ہے اس کا خون پی رہا ہے ۔ عاجزی و ندامت سے اللہ کے حضور دعاکی اور اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا کہ اب غیبت نہیں کروں گا ۔ الحمد للہ سکون ملا ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.