Topics
برہان علی، فیصل آباد۔ خواب میں
کسی جگہ سے گزر رہا ہوں۔ دیکھا کہ گوشت کی دکان پر ایک بزرگ بیٹھے ہیں اور ان کے
ہاتھ میں تیز دھار چھری ہے۔ میں نے سلام کیا، بزرگ نے میری طرف دیکھا اور جواب دیا۔
وہاں ایک صاحب گوشت فروخت کررہے ہیں۔ میں نے ان سے گوشت مانگا، انہوں نے کہا کہ
ہمارے پاس سانپ اور خرگوش کا گوشت ہے، میں نے منع کردیا۔
تعبیر: خواب اس طرف اشارہ کرتا
ہے کہ آپ بیعت ہیں لیکن بیعت ہونے کے بعد آپ نے سلسلہ کے اسباق کی پابندی نہیں کی۔
غذا ناقص استعمال ہوتی ہے، کھانا صحیح نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی خلفشار ہوتا ہے۔
کوشش کریں کہ ملاوٹی غذائیں نہ کھائیں۔ اگر تدارک نہ کیا گیا تو خدانخواستہ بیمار
ہوسکتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.