Topics
انیلا-آپ نے مارچ ۱۹۸۰ء کے روحانی ڈائجسٹ میں صفحہ ۸۰ پر میرے خواب کی
تعبیر کچھ یوں دی ہے’’ خواب ازدواجی زندگی سے متعلق ہے ۔ گلاب
کے پھول میں خوشبو نہ ہونا اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ اگر صحیح معنوں میں احتیاط نہ
کی گئی تو پیدا ہونے والے بچوں میں ایک یا دو بچے دماغی طور پر کمزور ہو سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ضروری ہے کہ دورانِ حمل صحت مند فضا خوشگوار ماحول اور دماغی و
جسمانی صحت کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔‘‘
میں اس تعبیر سے بہت پریشان ہوں یقین
کیجئے کہ نہ راتوں کو چین آتا ہے اور نہ دن کو سکون شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے
خاندان میں بچوں کو معذوری اور دماغی کمزوری کی بیماری عام ہے۔ میں خود معذور بہن
بھائیوں کے ساتھرہ رہی ہو ں اور یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ میری اولاد بھی دماغی
طور پر کمزور ہو۔ خدا کے لئے کچھ کیجئے اور بتائیے میں کیا کروں کیوں کہ جس لڑکے
نے مجھے گلاب دیئے تھے اب اس کے ساتھ میرا نکاح ہو گیا ہے اور اب میرے پاس سوائے
آپ کے مشورے کے اور کچھ بھی نہیں۔ بتائیے میں کیا کروں اور حمل کےدوران کسی قسم کے
احتیاط کرو ں۔پلیزخواجہ صاحب! میری مدد کیجئے۔کالم، آپ کی مسائل میں، میں آپ کی
مخلصانہ جواب کی منتظر رہوں گی۔
جواب: استقرارِ حمل ہو
جانے کے بعد بچہ کی پیدائش تک گلے میں تعویذ ام الصبیان ڈالے رہیں اور پیدائش کے
بعد تعویذ اپنے گلے سے اتار کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ جب آپ کے اوپر اللہ کا کرم
ہو اور امید سے ہو جائیں خط لکھ کر تعویذ منگوالیں فکرمندی دل سے نکال دیں ۔ اللہ قادرِ
مطلق ہے ۔ رحیم اور کریم ہے آپ کے اوپر فضل ہوگا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.