Topics
یسریٰ عابد،کراچی: کسی جگہ جانے کے لئے روانہ ہوئے۔ ایک مسجد میں پہنچے، وہاں
جماعت ہونے والی ہے۔ چند خواتین موجود ہیں۔ استانی صاحبہ اپنی بیٹی کے ساتھ نظر
آئیں ۔انہوں نے کہا کہ چلو، میں راستہ جانتی ہوں ۔جب ہم باہر آئے تو راستے میں
نالہ تھا ۔استانی صاحبہ فرماتی ہیں کہ نالے سے گزر کرجانا ہوگا۔ میں نے کہا، ہرگز
نہیں، میرے کپڑے سفید ہیں، خراب ہوجائیں گے۔ وہ نالے سے اور میں دوسرے راستے سے
گزر کر منزل تک پہنچتی ہوں۔ وہاں ایک بزرگ اور میرے والد موجود ہیں۔ خاندان کے ایک
بڑے صاحب (مرحوم ) زخمی حالت میں ہیں۔ بزرگ مرحوم رشتہ دار کے بارے میں کچھ بتارہے
ہیں۔ اگلے لمحے خود کو گھر میں دیکھا۔ لائٹ نہیں تھی، مچھروں نے تنگ کیا تو میں
باہر آگئی۔ چاچو کے کمرے سے مسحورکن خوش بو آرہی تھی۔ چاچو بزرگ کے زانو پر سر رکھ
کر لیٹے تھے۔ صحن کی دیواروں پر آسمانی رنگ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صحن صاف ہے
۔یہ دیکھ کر خوش ہوئی پھر برابر والے گھر سے ایک رشتہ دار آئے اور کہا کہ اس رنگ کے
پیسے دینے ہیں۔
تعبیر :خواب پڑھ کر ظاہر ہوا کہ خواب
دیکھنے والی خاتون سے حق تلفی ہوئی ہے۔حقوق العباد یعنی مخلوق کے حقوق پورے کرنا
ضروری ہیں جس قدر آسانی سے ممکن ہو۔ آپ سوچئے، انشاءاﷲ ذہن میں بات آجائے
گی۔واﷲاعلم۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.