Topics

کرامات دیکھنا


محمد سلیم، کورنگی۔  ایک اسمارٹ اور خوش لباس شخص ملاقات کرکے کہتا ہے میں آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ میرے’’ اچھا‘‘ کہنے پر کہتا ہے میں علوم سے واقف ہوں اور مرعوب کرنے کے لئے کچھ مظاہرے بھی کرتا ہے۔ میں اس کے لئے چائے منگواتا ہوں لیکن میری بیوی آکر چائے نہ لانے کی وجہ  بتاتی ہے ۔ بیگم جانے لگتی ہیں تو وہ پلنگ سے اڑنے لگتا ہے مجھے علم ہوجاتا ہے کہ وہ بیگم کو قبضہ میں لینا چاہتا ہے اور میں زور سے اپنے بزرگوں کوحفاظت کے لئے پکارتا ہوا اس کے پیچھے دوڑتا ہوں۔ وہ جو بول رہا ہے الفاظ لہروں میں تبدیل ہورہے ہیں اور لہروں کے ذریعہ وہ میری بیگم کو اپنی طرف کھینچنا چاہتا ہے۔ میں یاحی یاقیوم   پڑھ کر اس کی طرف منہ کرتا ہوں اور دونوں ہاتھوں کا رخ بھی اس کی طرف کرتا ہوں جس میں سے نظر نہ آنے والی لہریں خارج ہوتی ہیں &اُس شخص کی لہریں اس کے منہ میں واپس آجاتی ہیں جس کے بعد وہ نیچے گر کر زخمی کتا بن جاتا ہے۔ میں مسلسل  یاحی یاقیوم پڑھتا ہوا کتے کو پتھر مارتا ہوں تواس کے اندر سے پلّا نکلتا ہے اسے بھی یاحی یاقیوم پڑھ کر پتھر مارتا ہوں تو دوسرے پتھر کے لگنے پر وہ پتھر کابن جاتا ہے اور زخمی کتاغائب ہوجاتا ہے۔آگے بڑھتاہوں تو مفلوک الحال خاتون نظر آتی ہیں اور ایک گھر نظر آتا ہے لگتا ہے میں اپنی بیوی کے ساتھ اس گھر میں رہائش پذیر رہا ہوں،گھر سے ایک خاتون باہر آتی ہیں، میں کہتا ہوں دیکھ رہی ہو یہ کیا حرکتیں کرتی پھر رہی ہے۔ وہ کہتی ہے کون تو مجھے احساس ہوتا ہے وہ مفلوک الحال خاتون اِس کی نظروں سے اوجھل ہے پھر اسکا مرحوم شوہر نظر آتا ہے جس سے کہتا ہوں عالم ارواح سے یہاں کیا کرنے آئے ہو؟ اپنی روح کو تنگ کرتے ہو۔ وہ اس طرح مسکراتا ہے جیسے کہہ رہا ہو اب سکون سے ہوں۔

 

تعبیر: آپ کے پیچھے کوئی بیماری ہے۔ یہ بیماری بخار ہوسکتی ہے لیکن علاج میں لاپرواہی کرنا زیادہ تکلیف کا باعث بنے گا۔ زہریلی لہروں سے اندازہ ہوتا ہے یہ بیماری اندرونی طور پر پرورش پارہی ہے اور اس کا تعلق ماحول میں عدم صفائی اور غیر صحت بخش پانی سے ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط نہیں کی جاتی، ضروری ہے کسی تجربہ کار قابل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ وظیفے وظائف پڑھنا آپ کے لئے مناسب نہیں پانچ وقت نماز کی پابندی کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل     2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.