Topics
ش خ، کراچی۔ دیکھاکچھ لو گوں کے ساتھ کھڑی ہوںجویاد
نہیں کون تھے ۔ اچانک کہیں سے ایک کتے نے کا ٹنے کی کو شش کی میں اس سے بچ کر گھر
میں بھاگ گئی ۔ دوبارہ جب گھر سے باہر آئی وہ پھر کاٹنے آگیا میں ڈر کر واپس گھر
میں چلی گئی ۔ گھر سے باہر نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کتا فوراً کاٹنے چلا
آتا۔ میرے بڑے بھا ئی نے اس کے سر پر ڈنڈا مارا ۔ اور ہم بھاگ کراندر آگئے ۔
دوبارہ باہر آئے تو وہ کتا پھر کاٹنے کے لئے آگیا اس دفعہ بھا ئی نے ڈنڈے سے خوب
مارا جس سے کتے کا سر پھٹ گیا اور خون ہی خون بہنے لگا وہ خون میں لت پت ہوکربھی
مجھے کا ٹنے کی کوشش میں تھا لیکن میں جان بچا کر بھاگ گئی ۔ پھر ایک اور دفعہ جب
میں باہر آئی تو وہ خون سے بھرا ہوا کاٹنے کے لئے آیا میرے بھائی نے کلہاڑی
اٹھاکرماری جس سے وہ مر گیا۔ (بھائی اس کے
پاس ہی کھڑے تھے وہ ان کو نہیں کاٹ رہا تھا )
تعبیر: جو علامتیں آپ نے لکھی ہیں اس سے ظاہر ہوتا
ہے کہ صاحب خواب کو بخار ہوتا ہے یا ہوگا اور یہ ٹائیفائیڈ یا موتی جھرا بھی
ہوسکتا ہے۔ بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ناقابل علاج نہیں ہے لیکن بازار کی چیزیں
کھانے کے تمثلات ظاہر کرتے ہیں کہ ناقص غذا ؤ ں نے معدہ کو متاثر کردیا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.