Topics
کراچی ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ اس شخص
کا بھائی( جس کو میں پسند کرتی ہوں اور جس کے ساتھ شادی کے لئے میں نے آپ کا بتایا
ہوا وظیفہ 90 دن تک پڑھا ہے آیا) میں امی سے کہتی ہوں دروازہ کھول دیجئے۔ امی
دروازہ کھول دیتی ہیں وہ دروازے سے اندر داخل ہوتے ہی مجھے پوچھتا ہے اور کہتا ہے
کہ۔۔۔۔۔۔ کہاں ہے اور اس کی طبیعت کیسی ہے۔ پھر کہتا ہے کہ ہمیں چوتھے امام نے آکر
بتایا کہ خیریت جا کر معلوم کریں ورنہ تم پر مصیبت آ جائے گی۔ اور ایک چھوٹا سا
کاغذ کا ٹکڑا دیتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے حادثات اور مصیبت وغیرہ وغیرہ ۔ اور کہتا
ہے یہ چوتھے امام نے ہم کو دیا ہے پھر میں وہ کاغذ کا ٹکڑا لے کر پڑھتی ہوں۔ وہ
کہتا ہے ہم سمجھ گئے ہیں کہ اس لڑکی کا تعلق ضرور کسی معزز ہستی سے ہے۔ اس کی
بہنیں وغیرہ بھی ہمارے گھر آئی ہیں جو سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ میں ان لوگوں
سے کہتی ہوں آپ کے لئے چائے وغیرہ لے کر آؤں مگر وہ لوگ تھوڑی دیر کے بعد چلے جاتے
ہیں۔
تعبیر: کاغذ کا ٹکڑا آپ کی جلد کا تمثیل ہے۔ گھر میں آنے والے
مہمانوں کے سرخ کپڑے جلد ی مرض یعنی ایگزیما کی علامت ہے۔ مہمانوں کا چائے وغیرہ پئے
بغیر چلے جانے میں یہ ہدایت ہے کہ آپ کو نقصان دہ چیزوں سے پر ہیز کرنا چاہیئے۔
مثلا سرخ مرچ،گرم مصالحہ اور ہر قسم کا گوشت اور انڈہ وغیرہ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.