Topics

چھتیں گر پڑی ہیں


محمد اصغر علی ۔ دیکھا کہ اچانک ہمارے مکان کی چھتیں گر پڑی ہیں۔ میں گھر والوں سے کہہ رہا ہوں جلدی باہر چلو۔ گھر والے بھی جلدی سے باہر برآمدے میں آ کربرقعہ پہن رہے ہیں ۔ میں بے چین ہوں کہ گھر والے جلدی سے باہر نکل جائیں کیوں کہ مکان کی چھت آہستہ آہستہ گررہی تھی۔ گھر والے باہر نکل گئے اور مکان کی چھت گر پڑی۔

 تعبیر : جس طرح چھت کے بغیر مکان مکان نہیں ہوتا اسی طرح طرز ِفکر کے بغیر آدمی انسان نہیں بنتا۔ خواب میں غلط طرز ِفکر کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ زبانی جمع خرچ تو بہت ہے لیکن عمل میں انتہائی درجہ کوتاہی واقع ہوتی ہے ۔ اس کوتاہی میں تسلسل سے مشکلات پیش آتی ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.