Topics

چمپا کے پھول


31 اکتوبر کو میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور میرے بطن سے لڑکا تولدہوا ہے جو مرجاتا ہے۔ میں بہت روتی ہوں۔ وہاں پر کچھ چمپا کے پیلے رنگ کے پھول پڑے ہوتے ہیں۔ غصے کے عالم میں ان کو پھولوں کو میں باہر پھینک دیتی ہوں۔

 تعبیر: شادی کے بعد بچے کا مرجانا خون سے متعلق بیماری کی علامت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ خون گاڑھا ہو گیا ہے اور مسامات سے خون کی کثافت جتنی خارج ہونی چاہیے وہ نہیں ہوتی۔ غصے میں چمپا کے پھول پھینک دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ سر کے اندر وہ مسامات جو سر کے بالوں کو غذافراہم کرتے ہیں ان کے نیچے خشکی آ گئی ہے جس کی وجہ سے سر کے بال روز بروز کمزور ہو رہے ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.