Topics
غ،ع : طویل کمرے میں چادریں بچھی ہوئی ہیں لیکن دیواروں کے قریب زمین پر چادرنہیں
تھی۔ میں اس جگہ جالی دار آف وائٹ پردے
بچھاتی ہوں۔ آگے گئی تو ایک جاننے والے
بیٹھے تھے جو اس دنیا سے دوسری
دنیا میں جاچکے ہیں۔ میں ان کے پیچھے کھڑی ہوگئی۔ کچھ دیر بعدسفید شلوار قمیص پہنے ایک
بزرگ تشریف لائے اور کمرے کا معائنہ کیا۔ کمرے کے وسط کی جگہ خالی تھی ، یہ دیکھ کر بزرگ نےوہاں کچھ بچھانے کا کہاجو مجھے
یاد نہیں رہا۔ جب بزرگ روانہ ہوئے تو میرے
پاس پھولوں کی چادرتھی جسے میں نے خالی
جگہ پر بچھایا ۔ یہ دیکھ کر مرحوم رشتہ دار نے کہا، بزرگ نے جو فرمایا ہے، اس پر عمل کرو ۔ یہ سن
کر میں نے پھولوں والی چادر ہٹاکر اس کی
جگہ سفید چادربچھادی۔
تعبیر: مرحوم کو ایصالِ ثواب کی ضرورت ہے۔ وضو کرکے الحمد شریف اور چاروں قلُ پڑھ کر
پہلے خاتم النبیین حضور پاکؐ کی خدمت ِ اقدس میں ایصال ِثواب کیجئے پھر اس کا ثواب اپنے مرحوم رشتہ دار کو پہنچا دیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.