Topics
فرخندہ طیب
،کراچی: ایک جیسے خواب نظر آرہے ہیں کہ ابو اغوا
ہوگئے یا کوئی انہیں طرح طرح سے تکالیف پہنچارہا ہے۔کبھی ابو بچ جاتے ہیں اور کبھی میں رو کر منت سماجت کرتی ہوں کہ ابو کو چھوڑ دو ۔ وہ لوگ معاف کردیتے ہیں۔
تعبیر : خواب میں منتشر خیالی کی تصاویر ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ
سوچنے کی طرزفکر ضمیر کو مطمئن کرنے والی نہیں۔ضمیر نور ِباطن ہے ۔ اس بات کو کہ
ضمیر نورِ باطن ہے ، سمجھنے کے لئے انخلائے ذہنی
ضروری ہے ۔
طریقہ یہ ہے کہ
رات کو سونے سے پہلے وضو کیجئے لیکن پیر نہ دھویئے، پیروں کا مسح کیجئے ۔ دورکعت نفل پڑھ کر گیارہ مرتبہ سورۃ
الزلزال پڑھئے اور دل کی جگہ پھونک ماریئے ۔ بات کئے بغیر سوجایئے۔ یہ عمل فرخندہ صاحبہ کے لئے لکھا گیا ہے ۔عمل کی مدت 40 دن ہے۔ چلتے پھرتے
وضو بےوضو یا حی یا قیوم پڑھئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.