Topics

پھول


عقیلہ سعید، کراچی:  گھر کے سامنے  تقریب ہے۔  زمین پر دریاں بچھاکر روٹیاں رکھی گئیں اور ان پر کرسیاں رکھ دی گئیں۔ میں انہیں ایسا کرنے سے یہ کہتے ہوئے روکتی ہوں کہ  روٹیاں غریب کو دے دو، اس طرح سے نہیں رکھو  مگر وہ نہیں سنتے۔ ایک اور تقریب دیکھی جس میں  سب کو ایوارڈ ملا۔ ایوارڈ پر ’’اللہ‘‘ لکھا تھا۔ دوبارہ منظر تبدیل ہوا۔ دیکھا کہ ایک پاگل نے مجھے ڈرایا توبیٹے نے پاگل کو بھگا دیا۔ اس کے بعد اچانک زمین پر چادر اور پھول نظر آئے۔ یہ دیکھ کر میں  حیران رہ گئی۔

 

 تعبیر:خواب مبارک ہے۔ اﷲ کے محبوب خاتم النبیینؐ  کی مدح کے اثرات آپ کی طرزفکر میں ظاہر ہورہے ہیں۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(نومبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.