Topics
احتشام الحق، کراچی۔ میں نے دیکھا کہ میں
ایک تخت پر بیٹھا ہوا گلاب کے پھولوں کے ڈھیر میں سے اچھے اچھے پھول چن رہا ہوں۔
کافی دیر بعد میں نے ایک پھول اٹھایا تو وہ بجائے پھول کے ایک لمبا ہار تھا۔ لیکن
اس ہار کے سارے پھول سفید رنگ کے تھے۔ مجھے بہت پسند آیا اورمیں نے سوچا کہ اس کو
کہیں اچھی جگہ سجا لوں گا اور پھر میں بیدار ہو گیا۔
تعبیر : خواب میں دو باتیں زیر بحث ہیں ۔ایک یہ کہ آپ کے اندر
روحانی صلاحیتیں بیدار ہوئی ہیں دوسری یہ کہ کم خوابی کی وجہ سے معدہ میں رطوبتیں پیدا
ہوگئی ہیں جو دماغ کے اوپر بار بن رہی ہیں۔ نیند پوری ہونا ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.