Topics

ٹی وی ۔میتھی پالک۔


عامرہ واجد، میرپور خاص۔ خواب میں ٹی وی جیسی ایک اسکرین دیکھی جس پر خوشنما وادی کا منظر تھا۔ خیال آرہا تھا گویا میرے مرحوم شوہر نے کہا کہ جلدی گھر کے کام کرلو لاہور کا موسم بہت اچھا ہے وہاں چلنا ہے پھر اسکرین کا خیال آیا ڈرائنگ روم میں جاتی ہوں وہاں ایک لڑکا اور لڑکی بیٹھے ہیں جنہیں پہلے اپنی بیٹی کے لئے انکار کرچکی ہوں۔ میں نے انہیں کھانا پیش کیا جو میتھی پالک کی بجھیا جیسا تھا ساتھ ساتھ میں سوچتی ہوں جلدی میں آج کچھ نہیں پکا سکی۔ دوسرے کمرے میں آتی ہوں کہ کچھ اور پیش کروں وہاں بھائی اور بھابھی ہیں۔ بھائی چادر اوڑھے لیٹا ہے۔


تعبیر: آپ کسی مسئلہ کے بارے میں گومگو ہیں خواب میں ہدایت کی گئی ہے کہ جلدی میں فیصلہ نہ کریں۔ پہلے رشتہ کے بارے میں پوری معلومات حاصل کرکے بزرگوں سے مشورہ لیں۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.