Topics

ٹانگوں سے معذور دیکھنا


خواب میں اکثر دیکھتی ہوں کہ میں ٹانگوں سے معذور ہو گئیں ہوں۔ چلتے چلتے ٹانگوں نے کام کرنا بند کر دیا ہے چلنے کی کوشش کرتی ہوں اور چلا نہیں جا رہا ۔ یہ خواب مجھے بار بار آتا ہے۔ بڑی آس لگا کر لکھ رہی ہوں جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

  تعبیر: کسی بیماری کی وجہ سے انرجی ضائع ہو رہی ہے۔ سرخ مرچ، گرم مصالحہ اور انڈے سے پرہیز کریں ۔ساتھ ہی یونانی علاج کرائیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.