Topics
نادیہ، گجرات: میرے ہاتھ میں کشمش سے بھرے دو تھال ہیں۔ کسی کو بتاتی ہوں کہ
کشمش کے ایک تھال میں نور ہے اور دوسرے میں شہد ہے۔ مجھے دونوں میں سے ایک تھال کا
انتخاب کرنا ہے۔ آنکھ کھلنے کے بعد یاد آیا کہ میں اس تھال کا انتخاب کرنا چاہتی
تھی جس میں نور تھا۔
تعبیر: اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کے
اندر روحانی صلاحیتیں ہیں۔ آپ نے جو کچھ دیکھا ہے، وہی خواب کی تعبیر ہے۔ اقدام
کرنا، روحانی علوم سیکھنا، اس کے آداب پورے کرنا، یہ شاگرد کے لئے ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.