Topics
سرور۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں
باجماعت نماز پڑھنے گیا تو آخری رکعت مل گئی جس میں شریک ہوا اور آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: آپ کی اولاد یا کسی ایسے رشتہ دار ، جس کی ذمہ داری آپ کے اوپر ہے، اس کی شادی
میں دیر کررہے ہیں۔ خواب میں آپ کو اس طرف متوجہ کیاگیا ہے کہ اپنی ذمہ داری کو بھرپور
طریقہ سے پورا کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.