Topics

نماز جمعہ باجماعت ادا کررہاہوں


راحیل احمد، سکھر۔پکے ہوئے نمکین چاول ایک برتن میں ڈال کر بچوں میں تقسیم کررہا ہوں ۔ تقسیم کے بعد تھوڑے سے چاول بچ گئے۔پھر نانی کے گھر جاکر واپس باہر آیا تو گلی کے کونے پر کچھ رسالے زمین پر پڑے دیکھے۔ ایک رسالے کے سرورق پر کوئی تصویر دیکھی، اسے اٹھاکر جھاڑتا ہوں ۔رسالے کے بارے میں سوچ رہا ہوں کہ میرے پاس پہلے سے جو رسالہ ہے وہ اپنے استاد کو دوں گا اور جو ابھی ملا ہے ،میں رکھ لوں گا۔پھر دیکھا نماز جمعہ باجماعت ادا کررہاہوں اور امام صاحب کو میں جانتا ہوں۔

 

تعبیر: دین کے لئے ذوق اور اللہ کی راہ میں کچھ کرنے کا جذبہ خواب کے نمایاں نقوش ہیں۔ساتھ ساتھ یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ کسی کو دعوت دینے کے لئے آدمی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.