Topics
محمد طارق، ٹنڈو محمد خان: صاحب ِعلم و یقین کی خدمت
میں حاضر ہوں۔ وہ کسی کام سے کمرے سے باہر تشریف لے گئے اور کچھ دیر بعد واپس
تشریف لائے۔ پھر وہ میری طرف متوجہ ہوکر مسکرائے اور ایک صاحب سے فرمایا، اس کی
آنکھوں کی نظر ٹھیک کردیتا ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے شہادت کی انگلی میری دونوں
آنکھوں کے درمیان اس طرح رکھی کہ میں اسے واضح طور پر دیکھ سکتا تھا۔ جس آنکھ کی
نظر بند تھی، اس سے بھی نظر آنے لگا۔ صاحب ِ علم و یقین کی انگلی سے کرنٹ جیسی
روشنی نکل کر آنکھوں میں داخل ہوئی۔ وہ فرماتے ہیں، انگلی کی طرف مت دیکھو، تمہاری
آنکھیں بہتر ہورہی ہیں۔ پھر منظر بدلا۔ میں ایک صاحب کے ساتھ چل رہا ہوں اور چیزوں
کو دیکھ کر خوش ہورہا ہوں کہ اب میں سب دیکھ سکتا ہوں۔ ساتھی کوئی بات کہتے ہیں تو
میں کہتا ہوں کہ مجھے من وعن وہی کرنا ہے جو صاحب ِ علم و یقین نے فرمایا ہے۔
تعبیر:اللہ کرے ایسا ہی ہوجس طرح آپ نے خواب دیکھا
ہے۔میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔ رات کو سونے سے پہلے
آنکھیں دھویئے ۔ آنکھیں دھو نے کے بعد سرمہ لگایئے اور بات کئے بغیر الحق النور
پڑھتے پڑھتے سوجایئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.