Topics

ندر سے عجیب شکل کا شخص

ا

 الطاف ،ٹنڈو محمدخان : ایک دوست کے ساتھ مقامی مراقبہ ہال میں موجود ہوں۔ الماری سے کتاب ’’روحانی علاج‘‘ نکال کر جیب میں رکھتا ہوں۔منظر بدلتا ہے ۔ اب ہم ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہیں اور بزرگ کے ارشادات سن رہے ہیں۔ ہم روانہ ہونے لگے تو کتاب ’’روحانی علاج‘‘ نظر آئی۔ میں کتاب اٹھانے لگا تو بزرگ نے پوچھا کہ کیا روحانی علاج کرتے ہو؟میں نے نفی میں سر ہلایا۔ انہوں نے پوچھا، کیا روحانی علاج کرسکتے ہو؟ عرض کیا کہ والدہ منع کرتی ہیں۔ منظر بدلا ۔ اب میں کسی مراقبہ ہال میں موجود ہوں ۔ایک بزرگ گول دائرہ بناکر مجھے اس کے اندر کھڑے ہونے کا حکم دیتے ہیں۔ میں حکم کی تعمیل کرتا ہوں تو بزرگ میرے کان کے قریب منہ لاکر کچھ پڑھتے ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے کچھ پڑھا ، میرے اندر سے ایک عجیب شکل کا شخص باہر نکلا اور اس نے کہا، ایک ہفتے بعد دوبارہ آؤں گا۔ بزرگ کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اور خوش گوار موڈ میں فرمایا کہ وہ اب نہیں آئے گا۔ پھرقریب چھت پر دو دوستوں کو کھڑے دیکھا۔

 تعبیر: ذہنی کیفیات الجھی ہوئی ہیںمنفی خیالات خصوصاً اِدھر اُدھر کی جائز نا جائز باتیں دماغ میں گشت کرتی رہتی ہیں۔لاشعور نےآپ کومتوجہ کیا ہے کہ آپ الوژن دنیا کے بجائے ذہن کو سلسلے کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط کی طرف متوجہ رکھیں اور زندگی کے معاملات قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیں۔

روحانی استاد یا مرشدکے بارے میں جو کچھ آپ نےلکھا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ذہن میں منفی خیالات کم سے کم آئیں گے۔ کوشش کریں کہ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور اسباق کی پابندی کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.