Topics
ع۔ ش۔ ت ص…………میں اسکول میں بیٹھی امتحان کے پرچے حل کر رہی ہوں ممتحن
استانی کمرے سے باہر گئی تو میری سابقہ استانی کی بہن آگئی میں نے استانی کی بہن
سے پرچے کے سوال دریافت کئے وہ بتانے ہی والی تھی کہ ممتحن کمرے میں داخل ہو گئیں۔
اور کہا سب لڑکیاں پرچے واپس کر دیں آج امتحان نہیں ہو رہے ہیں کل ہوں گے۔ پھر
دیکھا کہ میں استانی کی بہن کے جسم سے لپٹ گئی ہوں مجھے ان کا جسم نرم نرم اور گرم
گرم محسوس ہو رہا تھا۔
کہ ایک بچہ آیا ان کے گلے میں چنبیلی کے پھول کا ہاتھ
ڈال دیا۔ میں الگ ہو کر کھڑی ہو گئی اچانک کسی طرف سے ان کی بہن یعنی میری استانی
نمودار ہوئیں اور گلے میں پڑا ہوا چنبیلی کا ہار نوچ لیا۔ اتنے میں ہمسائے کے دو
چھوٹے بچے آگئے ان کے ساتھ میرا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے میں نے بچوں سے کہا،تم لوگ
مجھے بہت سارے پھول لا دو ۔ میں اپنی باجی کو دوں گی تجزیہ ضرور دیں۔
تعبیر: بی بی !
خواب بتاتا ہے کہ آپ کا دماغ اچھے خیالات کی آما جگاہ نہیں ہے۔ خواب کے نقوش تجزیہ
کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔
مشورہ : آپ ادھر ادھر کی لا حاصل باتوں سے ذہن ہٹاکر پوری
یکسوئی کے ساتھ امتحان کی تیاری کریں ۔اللہ تعالیٰ کامیابی عطا فرمائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.