Topics
سید فضیل احمد، کراچی۔تقریب میں بیگم اور بیٹیوں کے ساتھ موجود ہوں کہ میرے ہاتھ پر مکڑی کی تصویر
کی طرح نشان ابھر آتا ہے۔ حیرانی کے عالم میں بیگم کو وہ نشان دکھاتا ہوں۔ محفل میں
ایک بزرگ بھی موجود ہیں بیگم کہتی ہیں ان کو دکھادیجئے۔ وہ بزرگ میری طرف متوجہ ہوئے
تو میں نے وہ نشان دکھایاجسے دیکھ کر خوشی اور حیرانی سے ـ’’اچھا‘‘ کہا۔میری بیٹیوں
اور بیگم کے بھی وہی نشان نمودار ہوگیاجس سے میں مزید حیران ہوا۔
تعبیر: آپ کا خواب
اس طرف اشارہ کررہا ہے کہ آپ جو پروگرام بناتے ہیں مستقل مزاجی سے پورا نہیں
ہوتا۔ گھر والوں کے ہاتھ پر بھی مکڑی کے جالے کا نشان کمزوری، ناپائیداری اور ہوائی
قلعے بنانے کی علامت ہے ۔ آپ اپنے پروگرام پر نظرثانی کریں۔ عارضی دنیا کے
معاملات کے مقابلے میں مستقل دنیا کو اہمیت دیں۔ یہ دنیا عارضی، فانی اور مکڑی کے
جالے کی طرح ہے۔ دنیا میں دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ آخرت کو زیادہ اہمیت دیں۔ ہابیل
قابیل کے واقعہ کو ہزاروں سال گزرچکے ہیں، دونوں بھائیوں میں ایک بھائی خوشحال
زندگی گزار رہا ہے اور دوسرے بھائی کے ساتھ کیا ہوا ہے یہ اللہ جانے۔ دین دنیا میں
توازن صراط مستقیم ہے۔ دین دنیا دونوںمیں توازن ضروری ہے کوشش کریں کہ یقین کی دنیا
روشن ہوجو نہیں ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.