Topics

مکان کی تعمیر


سامعہ محسن (کامرہ): رشتہ دار کے گھر کے قریب نئے مکان کی تعمیر شروع ہوئی ہے اور دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔مکان کے سامنے پہنچی تو جوتوں کے دو جوڑے نظر آئے جو یہ سوچ کر اٹھالئے کہ ایک میں پہنوں گی اور دوسرا کزن کو دے دوں گی۔ کزن سے ملاقات ہوئی تو اس نے بتایا کہ گزشتہ روز امی اور بھائی نے تمہیں دیکھاتھا۔ میں نے جواب دیاکہ انہوں نے دیکھا ہوگا، میں نے ان کو نہیں دیکھا ۔اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: کزن سے آپ کو کوئی خوشی حاصل ہوگی اور ان سے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

تجزیہ: رشتہ دار کے گھر جانا اور راستے میں نیا مکان بنتا ہوا دیکھنا آپ کے دلی جذبات کا آئینہ ہے۔ جوتے کی ایک جوڑی کزن کو دینا ظاہر کرتا ہے کہ خواہش کو معاشرتی قدروں میں رہتے ہوئے بیان کرنے سے حالات آپ کے موافق ہوجائیں گے، انشاء اللہ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.