Topics

مچھلیاں ۔ مگر مچھ ۔ صاف تالاب


محمد جاوید، میرپور خاص۔ صاف و شفاف تالاب میں مچھلیاں تیر رہی ہیں۔ میں اور ایک لڑکا پانی میں ہاتھ ڈال کر مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ میرا ساتھی تالاب میں ہاتھ ڈال کر مگرمچھ یا اس سے بڑے سائز کی عجیب و غریب شکل کی مچھلی پکڑ کر پانی سے باہر نکالتا ہے۔ مچھلی کو دیکھ کر کراہت محسوس ہوئی ۔میں نے ایسی مچھلی شکار کرنا چاہی جو کھانے کے قابل ہو اور اسی سوچ کے تحت دوبارہ تالاب کی طرف بڑھا۔تالاب میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے نگاہ ڈالی کنارے کنارے چلتا رہا اور تین مچھلیاں پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔


تعبیر: وقت ضائع کرنے اور بے کار منصوبے بنانے کے نقوش نمایاں ہیں… دوست کم ہمت ، بے کار وقت ضائع کرنے کا عادی ہے۔ ذہن میں انتشار ہے اور غلط منصوبہ بندی کرتا ہے۔ باوجود اس کے کہ آپ کامیاب نہیں ہوتے منصوبہ بندی صحیح نہیں ہوتی۔

مشورہ: جس دوست کا آپ نے ذکر کیا ہے اس کی دوستی آپ کے لئے فائدہ مند نہیں ، بے کار مشاغل چھوڑدیجئے ورنہ خدانخواستہ کوئی ایسا واقعہ پیش آسکتا ہے جس میں آپ کے ساتھ ساتھ خاندان والے بھی پریشان ہوں۔ یہ خواب آپ کے لئے وارننگ ہے اس بات کی کہ آپ موجودہ طرز عمل ترک کرکے محنت مزدوری کریں وقت ضا ئع نہ کریں انشاء اللہ ترقی ہوگی۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.