تعبیر اقبال،
سرجانی۔سمندر کنارے امی، خالہ اور کزنز کے ساتھ بیٹھی تھی کہ دیکھا دو بڑی مچھلیاں
ہمارے پیروں کے قریب سے کھیلتی ہوئی گزریں لیکن ان کے آس پاس پانی نہیں بلکہ پانی ان
کی دم کے پیچھے پیچھے آرہا ہے جس کا رنگ سلور (نقرئی)ہے۔
امی سے پوچھا یہ کیا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا یہ وہ مچھلیاں ہیں جن کی دم کے
ساتھ پانی آتا ہے۔ اس کے بعدسمندر میں بلبلے بنے اوراچانک اوپر اٹھ کر بادلوں تک چلے
گئے ، چاند بھی چھپ گیا۔ میں سہم گئی اور درود شریف پڑھنے لگی جس سے لہریں وہیں رک
گئیں۔ امی سے جلدی اندر آنے کو کہا ۔وہ کہنے لگیں کہ کچھ نہیں ہے،تم اندر چلی جاؤ ۔میری
آنکھ کھل گئی۔
تعبیر :گزرا وقت ہاتھ آتا نہیں ۔وقت بہت ضائع ہوتا ہے ۔ اپنا محاسبہ کریں اور
مصروفیت کی فہرست لکھیں ۔ صبح بیدار ہونے کے بعد سے رات کو سونے کے وقت تک پورے دن
کی کارگزاری لکھیں، پڑھیں اور تکیے کے نیچے رکھ کر سوجائیں ۔صبح اٹھ کر اس پرچے کو
پڑھیں ۔ جو وقت کارآمد نہیں گزرا ، ادھر ادھر کے خیالات اور الوژن میں صرف ہوا اس کے
اوپر نشان لگا دیں ۔ پورے پرچے پر نشان لگا کر حساب کریں کہ چوبیس (24 )گھنٹے میں کتنے
گھنٹے ایسے گزرے جن میں آپ مفید کام کرسکتی ہیں ۔ یہ آپ کے محاسبے کا چارٹ ہے ۔دن رات
میں 24گھنٹے ہو تے ہیں ،آٹھ گھنٹے آرام اور سونے کے لئے ، آٹھ گھنٹے گھر یلو مصروفیات
کے لئے ہیں ۔ اب آپ کے پاس آٹھ گھنٹے reserve ہیں ۔ان گھنٹوں کو کارآمد بنائیں ۔
خواب
کی تعبیر یہ ہے کہ بے کار خیالات میں وقت بہت ضائع ہوتا ہے ۔ سونے سے پہلے دھلے ہوئے
صاف ستھرے کپڑے پہن کر اول آخر درود شریف کے ساتھ چاروں قل پڑھ کر حضورپاک ؐکے روضے
کا تصورکریں اور سوجائیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.
Searching, Please wait..