Topics
دیکھا کہ میرے گھر کی کیاری میں ایک موتیے
کے پودے میں ایک پھول اور کلیاں لگی ہوئی ہیں۔ میں ان کلیوں کو دیکھ کر خوش ہو رہی
ہوں اور ان کی خوشبو پوری گیلرلی میں پھیلی ہوئی ہے۔
تعبیر : اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ عورت مرد کا لباس ہے اور مرد
عورت کا لباس ہے۔ گھر میں کیاری کے اندر موتیا کا درخت اس لباس کی طرف اشارہ ہے
جبکہ کلیاں آنگن کی رونق ہیں۔ مختصر یہ کہ خواب شادی اور بچوں سے متعلق بشارت ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.