Topics
فہد امین، وہاڑی۔
مرشد کریم میرا ہاتھ پکڑ کرکسی جگہ لے جاتے ہیں جہاں دیواریں روشنی کی بنی ہوئی ہیں۔ایک
دروازہ پرمسکراتے ہوئے فرماتے ہیں ، اندر جاؤ اور مزار شریف پر حاضری دو۔
تعبیر : اللہ
تعالیٰ ہرمسلمان مومن کو اپنے محبوب محمد رسول اللہؐ کی سنت پر عمل کر نے کی تو فیق
عطا کر یں ۔ ایسے مبارک خواب درود شریف کی برکت سے نظر آتے ہیں ۔ درود شریف پڑھنے کے
آداب یہ ہیں کہ آدمی پاک صاف ہو ، کپڑے دھلے ہوئے ہوں اور پسندیدہ خو ش بو لباس پر
لگائی جا ئے ، ایک گو شہ میں بیٹھ کر درود شریف پڑھا جا ئے جہاں اندھیرا ہو۔ چلتے پھر
تے وضو بے وضو اللہ تعالیٰ کے اسم یا حیی یا قیوم کا ورد کریں۔ سلام میں پہل کر یں
۔ اپنے لئے اور تمام بہن بھائیوں کے لئے دعا کر یں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.