Topics
ا۔س، کراچی۔
دیکھا کہ ایک رشتہ دارجو اس دنیا سے چلا گیا ہے، گھر واپس آگیا۔ہر ایک حیران ہے کہ
یہ تو مرچکا تھاواپس کیسے آگیا؟ ایک اور رشتہ دار کہتا ہے، میں بھی اس کے دفنانے میں
شریک تھا ۔ ہم اسے قبول نہیں کرتے ہیں کیوں کہ وہ تو مرچکا ہے۔ پھر جو مرحوم رشتہ دار
تھا وہ ناراض ہوکر کھانا مانگتا ہے۔وہ کھانے کی ضد کررہا ہے جب کہ ہم اس کے واپس آنے
پر حیرت زدہ ہیں۔ پھر میں امی کے ساتھ گاڑی میں کہیں جاتی ہوں اور وہ ہمارے پیچھے آتا
ہے لیکن ہم اسے چھوڑ کرچلے جاتے ہیں۔
تعبیر : تجھ
کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو
یہ آپ کے خواب
کی تعبیر ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.