Topics

مرحوم کو زمین پر پڑے دیکھنا


میری کزن میری بہن کے گھر میں داخل ہوئی تو اس نے میرے بہنوئی مرحوم کو زمین پر خون میں لت پت پڑے دیکھا۔ میری بہن ساتھ ہی چارپائی پر پڑی ہے اس کی بیٹی پیدا ہوئی ہے وہ دونوں چارپائی پر ہیں۔

میری کزن پوچھتی ہے کہ اس کو کیا ہوا تو میری بہن جواب دیتی ہے کہ اسے قتل کر دیا ہے۔ پھر میری کزن میرے بہنوئی کے پاس آتی ہے وہ دیکھتی ہے کہ ابھی زندہ ہے میری کزن اس کی گردن اوپر اٹھا کر ایک پیالی دودھ پلاتی ہے۔ پھر میرا بہنوئی مر جاتا ہے۔

تعبیر: ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے خاندان میں کوئی حادثاتی موت مر گئے ہیں حادثاتی موت کا یقین دیر سے آتا ہے اور پس ماندگان موت کا جواز ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ لاشعور نے شعور کو یقین دلایا ہے کہ مرنے والا مر گیا۔ اور اس کی اتنی ہی عمر تھی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.