Topics

مرحوم دوست ناراض دیکھنا


میں نے رات کے آخری حصے میں یہ خواب دیکھا ہے:میرا دوست جس کے انتقال کو سات ، آٹھ سال ہو گئے ہیں۔ میرے گھر آیا ہے اور مجھ سے سخت ناراض ہے۔ اس سے پہلے میں اکثر اس کوخواب میں دیکھتا تھا مگر بہت خوش اور پرسکون نظر آتا تھا ۔ جب سے میں نے اپنے دوست کو خواب میں ناراض دیکھا ہے مجھے خواب میں نظر آنا بند ہو گیا ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ میری کس بات پر ناراض ہو گیا ہے اور اب خواب میں اس سے ملاقات کیوں نہیں ہوتی؟

تعبیر: آپ کے دوست کو آپ سے توقعات تھیں کہ آپ اس کے لیے کچھ کریں گے ۔ خواب میں اس قسم کے تمثلات موجود ہیں کہ آپ کے دوست نے آپ سے کئی بار کہا ہے کہ آپ میرے لئے کچھ کریں مگر یا تو آپ سمجھے نہیں یا آپ نے اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی ۔ اب جب کہ وہ آپ کے طرز عمل سے مایوس ہو گیا ہے تو اس نے آپ سے قطع تعلق کر لیا ، دوست کی ناراضگی اس بات کی علامت ہے کہ اس نے آپ سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں اور وہ آپ سے مایوس ہو گیا ہے۔ آپ قرآن خوانی کرا کے اور غربا و مساکین میں کھانا تقسیم کر کے اپنے دوست کی روح کو ایصالِ ثواب کر دیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.