Topics

ماورائی مخلوق


رشید، کراچی۔ بیوی نے خواب میں ایک دوسرے کی طرف منہ کئے ہوئے نلکے دیکھے۔ چلو بناکر ایک نل سے پانی پیا تو آواز آئی کہ یہ نل ماورائی مخلوق کا ہے جس سے پانی پینے والا بیمار ہوجاتا ہے۔آواز سننے سے پہلے حلق سے گھونٹ اتر چکا تھا۔پھر کسی تیسرے نلکے سے پانی بھرنا شروع کیا جو بہت تیز بہہ رہا تھا۔ آواز آئی کہ گھر کے پچھلے حصے میں زنانہ اور ڈرائنگ روم میں مردانہ ماورائی مخلوق کی رہائش ہے۔ بیوی کو صحن میں ایک رنگ کی دو شعاعیں نظر آئیں تو اس کی بہن نے کہا کہ ان روشنیوں سے صحت اچھی ہو گی۔

بیوی نے یہ بات اپنی والدہ سے کہی مگرانہوں نے روشنیوں کو ہاتھ لگانے سے منع کردیا اور کہا، سخت نقصان ہوگا۔ آنکھ کھلی اور میں دوبارہ سوگئی۔ ایک اور خواب دیکھا کہ کسی کمرے میں ناپاک کپڑوں کو یہ سوچ کر وہاں سے لے گئی کہ یہاں اثرات ہیں۔

 

تعبیر: خاتون خانہ کا نلکے سے پانی پینا، منع ہونا اور آسیب کی موجودگی کا بتانا، پرانی نسوانی بیماری سے متعلق ہے۔ زنانہ و مردانہ ماورائی مخلوق کا گھر کے پچھلے حصے اور ڈرائنگ روم میں ہونا علاج میں کوتاہی اور لاپروائی ظاہر کرتا ہے۔ روشنیوں کو دیکھنا اور ان کے متعلق گفتگو اس طرف راہ نمائی ہے کہ پرہیز کے ساتھ علاج کیا جائے۔ دوسرا خواب پہلے خواب جیسا ہے لیکن علاج اور پرہیز کے انتباہ کے ساتھ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.