Topics
ریحانہ،
کراچی۔ شوہر کے ساتھ کسی اونچے گھرکی چھت پر ہوں۔ انہوں نے لکڑی کی سیڑھی پر ایک
پاؤں رکھا تو گرنے لگے مگر سنبھل جاتے ہیں۔ اسی طرح گرتے سنبھلتے نیچے اترتے ہیں۔
یہ سب دیکھ کر میری چیخ نکل جاتی ہے اور خوف زدہ ہوجاتی ہوں۔
تعبیر:
غیظ و غضب اور غصہ آدمی کو انسانیت سے دور کرسکتا ہے۔ شوہر تیز مزاج، جلد باز
،اور ضد کے پکے ہوسکتے ہیں، واللہ اعلم۔ لاشعور نے بار بار وارننگ دی ہے، اگر عمل
نہ کیا تو خدانخواستہ پریشانی زیادہ ہوسکتی ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے، جو غصّے
کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کردیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند
ہیں۔ (اؑل عمران، آیت 134)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.