Topics
سائرہ
فراز، کراچی۔ کلاس میں ہماری جاننے والی پڑھارہی ہیں۔ مجھے آخری سیٹوں پر جگہ ملی۔
دیکھا کہ میرا سات سالہ بیٹا اگلی سیٹوں پربیٹھا ہے۔ کلاس کے بعد کچھ خواتین و
حضرات سے ملاقات ہوتی ہے جو بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق کسی اور محلہ سے ہے لیکن وہ
علم کی پیاس بجھانے ہمارے محلہ میں آتے ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ ہم سب ایک نقطہ ہیں۔
جب دور ہوجائیں تو پھیل جاتے ہیںاور قریب آکر پھرنقطہ ہوجاتے ہیں ۔ اس کے بعد میں
نے کہا، ہمیں پرنسپل صاحب کی طرف سے ہدایت ملی ہے کہ سیرت طیبہؐ کے مطالعہ کی
پابندی کریں۔
تعبیر: خواب بجائے خود تعبیر ہے۔ آپ کو ہدایت کی گئی ہے زائد باتوں سے پرہیز کریں۔ زیادہ سے
زیادہ سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کریں۔ رسول اللہؐ نے مشن کی ترویج کے لئے جس طرح جدوجہد اور ایثار سے
کام لیا ہے حتی المقدور اس پر عمل ہونا چاہئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.