Topics
محمد وسیم، بلدیہ ٹا
ؤ ن۔ ہم ایک عمارت کے پاس سے گزر رہے ہیں قریب ہی نالی میں گندا پانی جارہا ہے۔سیڑھیاں
چڑھ کر عمارت میں گئے۔ دیکھا وہ جگہ زمین کے اوپر ہے پھر پوری عمارت آہستہ آہستہ
اوپر اٹھنے لگتی ہے تو بیٹا کہتا ہے مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے۔ سامنے دیکھا تو سیارے
مریخ، زہرہ، مشتری، عطارد نظر آرہے ہیں اور بیٹا بھی انہیں دیکھ رہا ہے۔
تعبیر: علم سیارگان میں
دلچسپی لینا علمی ذوق کی تکمیل کے لئے اچھا ہے لیکن ان پر مکمل اعتماد کرنا مناسب نہیں
ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.