Topics
اسلام آباد: گہری سیاہ رات ہے۔ چاندبادلوں کے پیچھے ہے
جب کہ آسمان جھلمل ستاروں سے بھرا ہوا ہے۔ کچھ ستارے بہت روشن ہیں ۔ ایک ستارہ ٹوٹ
کر ہمارے صحن میں گرتا ہے۔قریب جا کر دیکھتی ہوں تو اس کی چمک غائب ہوتی ہے۔
تعبیر: خواب شادی سے متعلق ہے۔ روشن ستارے اعلیٰ معیار ہے اور ٹوٹے ہوئے ستارے
رکاوٹ ہیں۔ تعبیر یہ ہے کہ اعلیٰ معیار شادی میں رکاوٹ بن گیا اور ’’اچھے ‘‘رشتے
کے انتظار میں عمر زیادہ ہوگئی ہے۔ دولت پرستی کی وجہ سے آج گھر گھر میں شادی کے انتظار میں بیٹیوں کے
بالوں میں چاندی اتر آئی ہے۔
بیٹی! اللہ رب العالمین ہے، زندگی گزارنے کے تمام
وسائل فراہم کرتا ہے، ان میں رشتے کا آنا
اور رزق شامل ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے
ساتھ 41 مرتبہ سورہ ٔ اخلاص پڑھ کر شادی کے لئے دعا کریں اور بات کئے بغیر سو
جائیں ۔ ایک نیند لینے کے بعد بات کی جاسکتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.