Topics
کنیز فاطمہ، کراچی۔ چھوٹا بھائی حج کرکے آیا ہے ٹانگ
کی چوٹ کی وجہ سے لنگڑا کر چل رہا ہے۔ میں
نے ٹانگ دیکھی تو اس میں بہت بڑا سوراخ ہے جس سے ایک بہت موٹا سانپ کا سر
نظر آرہا ہے اور سانپ مجھے غور سے دیکھ
رہا ہے۔ میں نے بھائی سے کہا یہ تو تمہاری ٹانگ کھاجائے گا اور ٹانگ کٹوانی پڑجائے
گی۔ یہ سانپ اور افراد کو نہ کاٹ لے کیونکہ یہ بہت خوفناک ہے۔
تعبیر: کوئی شدید بیماری ہونے کا خطرہ ہے جس کی
اندرونی طور پر ابتدا ہوگئی ہے۔ پورا چیک اپ کرائیں اور علاج میں ہرگز کوتاہی نہ
کریں، لاپرواہی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ صدقہ خیرات کریں اور غذا میں بطور خاص احتیاط
کرنا ضروری ہے۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں بیماریاں آتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نظام
کے تحت صحت بحال ہوجاتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.